Author: Editor

سعودی قیادت کے خلاف بیان پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف ملک کے پانچ شہروں میں مقدمات درج ہو چکے ہیں،، ملتان میں بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ قطب پور میں شہری عمیر مقصود کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق بشریٰ بی بی نے سعودی عرب اور سابق جنرل باجوہ پر الزامات عائد کرتے ہوئے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی۔ لیہ میں تھانہ سٹی میں بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمہ محلہ عید گاہ کے رہائشی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ …

Read More

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکہ عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے،، اگر امریکہ نے یوکرین کو مزید اسلحہ فراہم کیا تو روس کے پاس اورشنک میزائل فائر کرنے کے اور کوئی چارہ نہیں رہے گا یہ میزائل 3 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے سفر کرتا ہے،، امریکہ یا یورپ کے پاس اس میزائل کو روکنے کا کوئی نظام موجود نہیں ہے

Read More

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین سیاسی و مختلف امور کے حوالے سے تعاون اور مسائل کے حل کیلئے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کمیٹی کے ارکان میں نائب و زیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیرِ ریاستی و سرحدی امور انجینئیر امیر مقام مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، سینیئر وزیرِ پنجاب مریم…

Read More

اسلام آباد : پشاور اسلام آباد اور لاہور اسلام آباد موٹرویز سمیت ملک کی 5 موٹرویز بند کردی گئیں۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر ویز کو مرمت کے لیے بند کیا جارہا ہے۔ ترجمان کے مطابق موٹر وے ایم ون اور ایم 2 کو آج رات 8 بجے سے مرمت کے لیے بند کیا جارہا ہےجبکہ ایم 3 لاہور تا عبدالحکیم آج رات 8 بجے سے مرمت کے لیے بند رہے گی۔  ترجمان کے مطابق ایم 4 پنڈی بھٹیاں تا ملتان آج رات 8 بجے سے مرمت کے لیے بند رہے گی اور ایم 11 سیالکوٹ تا لاہور…

Read More

لاہور:پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ چند ماہ قبل پی ٹی آئی والوں سے نو مئی واقعے پر معافی مانگنے کا کہا گیا مگر اس آفر کو غلط رنگ میں لیا گیا۔نو مئی واقعے کے ذمہ دار نے معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔نو مئی واقعے میں ملوث افراد کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے۔موصوف لوگوں کو باہر نکلنے کا کہہ رہے ہیں۔ لاہور پریس کلب میں نیوز کانفرنس میں اختر اقبال ڈار نے کہا کہ آپ نے اور قاسم سوری اور عارف علوی نے اسمبلی توڑی اس وقت آئین کی تحزیق کی۔آپ سب…

Read More

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی میں رکاوٹ بننے والے ہاتھ کاٹ دیں گے،، تونسہ شریف میں کچھی کینال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ایک سیاسی جماعت سعودی عرب کے خلاف زہر اگل رہی ہے،، ایسے بیانات پر سعودی قیادت پاکستانی عوام اور سیاستدانوں کے بارے کیا رائے قائم کریں گے،، وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیان کو پاکستان دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا اس فطرت کے لوگوں کو اندازہ نہیں کہ ان کے بیان سے پاکستان کوکتنا نقصان ہوسکتا ہے۔ انہوں…

Read More

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ایک نیا ریکارڈ بن گیا،، ایک ارب 25 کروڑ حصص کی خرید و فروخت کے لئے انویسٹرز نے 45 ارب 50 کروڑ روپے خرچ کئے،، کاروباری مالیت 16 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،، 2008 میں ریگولر مارکیٹ میں اتنی بڑی سرمایہ کاری کی گئی تھی،، واضح رہے کہ 31 مئی 2017 کو بھی ٹریڈڈ ویلیو نے 45 ارب روپے کا ہندسہ عبور کیا تھا لیکن اس دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایم ایس سی آئی (Morgan Stanley Capital Index) کو متعارف کرایا گیا تھا،، پاکستان میں یہ انڈیکس…

Read More

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا ایک لاکھ پوائنٹس کی حد عبور کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا،، کاروباری ہفتے کے آخری روز کے پہلے سیشن میں 2295 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ہوا،، انڈیکس 99 ہزار 623 کی حد پر ٹریڈ کرتا رہا،، دوسرے سیشن میں منافع کے لئے فروخت کے دباؤ نے ایک لاکھ کا تاریخی بیریئرتوڑنے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا،، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 470 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،، 97 ہزار 798 پر بند ہوا،، ایک ارب 25 کروڑ حصص کی خرید و فروخت کےلئے سرمایہ کاروں نے 45 ارب 47 کروڑ روپے کی بڑی…

Read More

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے یوتھ ڈویلپمنٹ کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق یہ رول اظہر علی کی موجودہ ذمہ داریوں کی توسیع ہوگی، اس وقت وہ قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں، ان کی تقرری ریکروٹمنٹ کے عمل کے مطابق کی گئی ہے۔ اظہر علی نے 2002 میں آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ سے اپنے سفر کا آغاز کیا جس کے بعد وہ سینئر ٹیم میں آئے، 2010 سے 2022 تک کے کیرئیر میں انہوں…

Read More