Author: Editor

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری دن کاروبار کا آغاز ہوتے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان ہے جہاں 100 انڈیکس نے آج نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج کاروبار کے آغاز میں ہی 98 ہزار پوائنٹس سے اوپر چلا گیا۔ اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 98 ہزار 592 پوائنٹس کی بلندی کو چھو گیا۔ 100 انڈیکس 1 ہزار 124 پوائنٹس کے اضافے سے 98 ہزار 452 پر آ گیا ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 97 ہزار 328 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Read More

راولپنڈی : سابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے بشریٰ بی بی کی جانب سے سعودی عرب پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کردی۔ انگریزی اخبار دی نیوز میں سینئر صحافی انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق جنرل باجوہ کے قریبی ذریعے نے بتایا ہے کہ جو کچھ بھی بشریٰ بی بی نے اپنے ویڈیو پیغام میں سعودی حکمرانوں کی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف ناراضی کے متعلق اُن (جنرل باجوہ) کے حوالے سے کہا ہے؛ وہ سن کر جنرل باجوہ کو حیرانی ہوئی ہے۔  ذرائع نے باجوہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ سب جھوٹ…

Read More

پشاور: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کا کہنا ہے بشریٰ بی بی کے بیان کے ساتھ پارٹی کا تعلق جوڑنا بے بنیاد ہے کیونکہ ان کے پاس پارٹی کا کوئی تنظیمی عہدہ نہیں ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز بشریٰ بی بی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں کہ یہ آپ کس شخص کو لے آئے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے سیاسی مشیر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کے پاس پارٹی کا…

Read More

اسلام آباد: وفاقی وزرا نے سعودی عرب سے متعلق عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے گذشتہ روز کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، ہمیں سعودی عرب سے قریبی تعلقات پر فخر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’سعودی عرب کو سیاسی مفادات کے لیے نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔ سیاسی قوتیں اپنے مقاصد کے لیے خارجہ پالیسی پر سمجھوتہ کرنے سے باز…

Read More

باکو:آذربائیجان میں منعقد ہونے والے عالمی فورم کاپ 29کے اختتام پر وفاقی وزیر مواصلات،نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان اور ترکیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ و اینڈ انفراسٹرکچر عبدالقادر یورالوغلو کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے مابین پہلے سے موجود برادرانہ اور تجارتی تعلقات میں مزید اضافے پر غور کیا گیا۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان کی دوستی کئی عشروں پر محیط ہے جس میں آنے والے دنوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی سے پاکستان میں ہر طرح کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔انہوں نے ترکیہ کے…

Read More

ڈھاکا : معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے دور میں بدعنوانی کے الزامات میں قید ہونے والی بنگلہ دیش کی انتہائی علیل اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا 6 سال میں پہلی بار منظر عام پر آگئی۔ اے ایف پی کے مطابق خالدہ ضیا کو 2018 میں بدعنوانی کے الزام میں قید کیا گیا تھا لیکن اگست میں طلبہ انقلاب کے نتیجے میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے 15 سالہ آمرانہ دور کے خاتمے کے کچھ گھنٹوں بعد ان کو رہا کردیا گیا تھا۔ دو سابق وزرائے اعظم کے درمیان شدید دشمنی، جو خون سے شروع ہوئی اور جیل میں پختہ…

Read More

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اورخیبرپختونخوامیں سیکیورٹی صورت حال پر بات کی۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی زیرداخلہ اور وزیراعلی کے پی میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

Read More

اسلام آباد ہائی کورٹ میں تاجر یونین کی طرف سے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کو روکنے کی درخواست کی سماعت ہوئی،، چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پہلے والے حکم کو دیکھ کر آرڈر پاس کر دوں گا،، عدالت کے حکم پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور سیکریٹری داخلہ بھی پیش ہوئے،، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ پہلے بھی اسلام آباد کے احتجاج سے متعلق اسی نوعیت کی ایک درخواست آئی تھی، عام شہری کا کیا قصور ہے؟ اس صورتحال سے…

Read More

عالمی عدالت انصاف نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم کا مرتکب ہونے پر اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،، عدالت نے اسرائیل کے سابق وزیر دفاع یووا گیلنٹ کو بھی گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے،، عدالت نے گرفتاری کے احکامات جنوبی افریقہ کی زیرسماعت درخواست پر دیئے جس میں جنوبی افریقہ نے فلسطین میں اسرائیلی وزیراعظم کے جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے واضح اور ٹھوس ثبوت فراہم کئے تھے

Read More