Author: Editor

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا کہنا ہے 24 نومبر کی کال پر کوئی کمپرومائز نہیں اور نہ ہی کال واپس لے رہا ہوں۔ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عمران خان نے پھر کہا ہے کہ 24 نومبر کو پاکستانیوں کو اپنی ازادی کے لیے نکلنا ہے۔ پانی پی ٹی ائی نے کہا کہ مجھے ڈیڑھ سال میں جیل میں رکھا ہوا ہے اور مجھ پر جائز کیس بھی نہیں بنائے۔ 24 نومبر کی کال پر کوئی…

Read More

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبےبھر میں 3 روز کیلیے دفعہ 144 نافذ کردی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق ہفتہ 23 نومبر سے سوموار 25 نومبر تک ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے، سکیورٹی خطرات ہیں،کوئی بھی عوامی جلوس دہشتگردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا…

Read More

یوکرین نے روس کے بین البراعظمی میزائل (Intercontinental Ballistic Missile) حملے کی ویڈیو جاری کر دی،، یہ حملہ یوکرین میں بجلی گھروں اور صنعتی علاقوں میں کیا گیا،، یوکرینی فوجی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس نے گزشتہ شب یوکرین پر کیے گئے بڑے میزائل حملے میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل استعمال کیا ہے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے بھی اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج روس نے ایک نئے میزائل کا استعمال کیا ہے اور اس کی تمام خصوصیات اس جانب اشارہ کرتی ہیں کہ وہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تھا۔ روس کی…

Read More

اطالوی وزیراعظم جیورجیا میلونی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم اٹلی کی حدود میں داخل ہوئے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا،، واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم پر نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہوئے ہیں،،

Read More

پاکستان فوج نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں معلومات کی بنیاد پر علی الصبح آپریشن کیا جس میں 3 خواجی ہلاک اور دو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا،، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آج صبح آپریشن کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 3 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے خوارج سے اسلحہ، بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک خوارج…

Read More

جنوبی وزیرستان لوئر میں پاک فوج کے جوانوں نے افغانستان سے آنے والے فتنہ الخوارج کے چار دہشت گردوں کو ڈرون سے ہلاک کرنے کی ویڈیو جاری کر دی،، افغانستان سے 7 دہشت گرد جنوبی وزیرستان لوئر کے راستے میں تھے جب ان دہشت گردوں پر ڈرون سے حملہ کیا گیا،، سات میں سے چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے،، تین واپس افغانستان بھاگ گئے

Read More

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واضح کیا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کینیڈا آتے ہیں تو عالمی عدالت انصاف کے حکم پر انہیں گرفتار کر لیا جائے گا،، میڈیا سے بات کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو نے کہا کینیڈا عالمی عدالت انصاف کے قیام کے بانیوں میں شامل ہے،، کینیڈا عالمی عدالت انصاف کے تمام فیصلوں پر عمل درآمد کا پابند ہے،، واضح رہے عالمی عدالت انصاف نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم ثابت ہونے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہوئے ہیں

Read More

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے تیزی کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے،، کاروباری ہفتے کے آخری روز اٹھانوے اور ننانوے ہزار کی حد ایک ہی سیشن میں عبور کر لی،، ہنڈرڈ انڈیکس میں دو ہزار دو سو پچانوے پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ،، اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں یہ تیسرا بڑا اضافہ ہے،، اس سے پہلے رواں سال یکم جنوری کو بائیس سو گیارہ پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی،، مارکیٹ کی ننانوے ہزار چھ سو تئیس کی سطح پر ٹریڈنگ،،

Read More

نیروبی: کینیا نے ایشیا کے امیر ترین شخص بھارت سے تعلق رکھنے والے گوتم اڈانی کے خلاف امریکہ میں رشوت ستانی اور دھوکہ دہی کے الزامات کے بعد ان کی کمپنی کے ساتھ ملٹی ملین ڈالر کے ہوائی اڈے کی توسیع اور توانائی کی ڈیلز منسوخ کر دی ہیں۔ کینیا کے صدر ولیم روٹو نے قوم سے خطاب میں کہا کہ یہ فیصلہ "ہماری تحقیقاتی ایجنسیوں اور شراکت دار ممالک کی طرف سے فراہم کردہ نئی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔”اپنی تقریر میں انہوں نے امریکہ کا خصوصی طور پر کوئی ذکر نہیں کیا۔ اڈانی گروپ کینیا کے…

Read More

اسلام آباد: 18 ماہ میں تحریکِ انصاف کے دھرنوں اور احتجاج سے نمٹنے پر حکومت کے خرچ ہونے والے پیسوں سے متعلق اعداد و شمار سامنے آ گئے۔ سینئر صحافی ایاز اکبر کی رپورٹ کے مطابق 18 ماہ میں تحریکِ انصاف کے دھرنوں اور احتجاج سے نمٹنے پر 2 ارب 70 کروڑ روپے خرچ ہو گئے۔ پچھلے 6 ماہ کے دھرنوں اور احتجاج پر خرچ لگ بھگ 1 ارب 20 کروڑ روپے آیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 80 کروڑ روپے کرائے پر لیے گئے 3 ہزار کنٹینرز کے مالکان کو ادا کیے گئے جبکہ 90 کروڑ سے…

Read More