پاکستان کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع

سنچورین : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج سنچورین میں کھیلا جائے گا، تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔سیریز بچانے کا پاکستان کے پاس آخری موقع ہے۔

پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں شکست سے بچنے اور سیریز میں واپس آنے کیلئے آج کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔ 

جنوبی افریقی فاسٹ بولر اینرخ نورکیا وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

 پہلے میچ سے قبل ٹریننگ کے دوران ان فٹ ہونے کے بعد ان کے پاؤں میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

کرکٹ جنوبی افریقہ کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر ڈایان گیلیم کو متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے