جرمنی کے شہر من ہیم میں ایک سنگین واقعہ پیش آیا، جب تیز رفتار کار نے عوامی اجتماع میں گھس گئی۔۔۔ حادثے میں 2 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔۔۔
وی او
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیر لیا اور 40 سالہ مشتبہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔۔ ڈرائیور رائن لینڈپالٹینیٹ کا رہائشی ہے، لیکن حکام ابھی تک یہ واضح نہیں کر پائے کہ یہ ایک حادثہ تھا یا دانستہ حملہ
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ حملہ تھا یا حادثہ پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ قیاس آرائیاں نہ کریں اور تحقیقات میں تعاون کریں حکام نے یہ بھی عندیہ دیا ہے کہ ممکنہ دہشت گردانہ محرکات کا جائزہ لیا جا رہا ہے
یہ واقعہ کرسمس اور کیرنوال کی تعطیلات کے دوران پیش آیا، جس سے شہر میں سیکیورٹی کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں
اسی دوران، من ہیم کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر بھی ایک اور تشویشناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے امدادی کارکنوں پر حملہ کیا پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کر لیا اور اس پر جسمانی تشدد اور حملے کے الزامات عائد کیے ہیں۔۔
