پاکستان تحریک انصاف نے اوورسیز پاکستانیوں کو زرمبادلہ نہ بھیجنے کی جو اپیل کی تھی اسے مسترد کر دیا گیا۔۔۔۔ فروری میں ترسیلات زر میں 39 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔۔
پاکستانی معیشت کیلئے بڑی خبر ۔۔۔۔ ترسیلات زر 8 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔۔۔ فروری میں 39 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔ اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ارب 11 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ بھیجا۔۔۔۔ سٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کر دیں ۔۔۔۔
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی 74 کروڑ 44 لاکھ ڈالر بھیج کر بازی لے گئے۔۔۔ یو اے ای میں کام کرنے والے پاکستانی 65 کروڑ ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔۔۔۔ برطانیہ سے 50 کروڑ، امریکہ سے 31 کروڑ اور یورپین یونین سے 34 کروڑ ڈالر آئے۔۔۔۔
رواں مالی سال کے 8 ماہ میں ترسیلات زر میں 6 ارب ڈالر کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔ جولائی سے فروری تک بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 24 ارب ڈالر بھیجے۔۔۔ ایک سال پہلے 18 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔۔۔
سعودی عرب سے 4 ارب 38 کروڑ، یو اے ای سے 3 ارب 12 کروڑ، برطانیہ سے 2 ارب 70 کروڑ، یورپی ممالک سے 2 ارب 25 کروڑ اور امریکہ سے 2 ارب 15 کروڑ ڈالر آئے۔۔۔۔
