نئی دہلی : سابق بھارتی وزیرِ خارجہ نے آپریشن سندور پر سوالات اٹھا دیے۔سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا کے آپریشن سندور کی ناکامی پر ہوشربا انکشافات منظر عام پر آگئے ہیں۔
سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا کے مطابق مودی حکومت گودی میڈیا کے ذریعے آپریشن سندور کی ناکامی چھپانےکیلئے گمراہ کن پروپیگنڈا کررہی ہے۔ مودی حکومت طیاروں کی تباہی کی اصل تعداد چھپاکر قوم کو گمراہ کر رہی ہے۔
سابق بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مودی حکومت آپریشن سندور کو بہار الیکشن اور سیاسی فائدے کیلئے استعمال کرے گی ۔ مودی، امت شاہ، جے شنکر اوراجیت دووال کو سفارت کاری اور انٹیلیجنس کی ناکامی پر استعفی دینا چاہیے۔
یشونت سنہا نے مزید کہا کہ آپریشن سندور کی ناکامی پر سوال کرنے والا آج بھارت میں غدار کہلاتا ہے۔ عوام کو حقائق بتانے کی بجائے مودی سرکار مکمل خاموش ہے ۔ مودی نے آل پارٹی اجلاس کو نظر انداز کر کے بہار میں سیاسی بیانات دینے کو ترجیح دی۔ مودی اور بی جے پی پروپیگنڈا اور جھوٹ پر مبنی سیاست کر رہے ہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ مودی نے پہلگام فالس فلیگ کو اپنےمذموم سیاسی مقاصدکےلیےاستعمال کیا۔ سابق بھارتی وزیرِخارجہ کے بیانات سے واضح ہے کہ مودی کو عبرتناک شکست ہوئی ۔