غزہ میں ایک ہی خاندان کے10افراد سمیت 50فلسطینی شہید

غزہ کے خان یونس علاقے میں اسرائیلی بمباری سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد شہید ہو گئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں شہیدوں کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی۔

جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کی غزہ پر سفاکیت اور جارحیت جاری ہے۔ غزہ حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں اب تک 61 ہزار 700 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

غزہ میں ایک طرف اسرائیلی میزائلوں کی بارش ہو رہی ہے تو دوسری طرف امدادی سامان روکے جانے کے باعث بھوک اور افلاس تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اسپتال اسرائیلی حملوں میں زمین بوس ہو گئے۔ صحت کے مراکز میں نہ ادویات ہیں اور نہ زخمیوں کے علاج کی سہولتیں۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے