ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.69 فیصد کی کمی ہو گئی۔۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے
مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح منفی 2.72 فیصد پر آگئی ۔۔
ایک ہفتے میں ٹماٹر 22.7 فیصد، چکن 11 فیصد، پیاز 9.8 فیصد، لہسن 8.8 فیصد اور آٹا 2.3 فیصد سستا ہو گیا۔۔
ایک ہفتے میں 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ، 18 اشیاء میں کمی اور 17 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔۔
ایک ہفتے میں زندہ مرغی فی کلو 55 روپے تک سستی ہوئی ۔۔ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 16 روپے سے زیادہ کی کمی ہوئی۔۔
پیاز فی کلو 6 روپے اور لہسن 42 روپے فی کلو سستا ہوا ۔۔
20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 40 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔۔ چینی فی کلو 49 پیسے سستی ہوئی۔۔
آلو، چاول، گھی، خوردنی تیل، دال ماش سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔۔
بیف 7 روپے فی کلو تک مہنگا مٹن 10 روپے مہنگا ہوا۔۔
جلانے کی لکڑی، دال مونگ، تازہ دودھ مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں