رواں مالی سال کے 9 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات کا نیا ریکارڈ ۔۔۔۔ ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 25-2024 کے ابتدائی نو ماہ میں پاکستان نے 13 ارب 61 کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کیں جو تاریخ کا بلند ترین ریکارڈ ہے۔
جولائی 2024 سے مارچ 2025 کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.38 فیصد اضافہ ہوا۔۔
پاکستانی کرنسی میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدی مالیت 3 ہزار 791 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔
ٹیکسٹائل سیکٹر میں نِٹ ویئر کی برآمدات سب سے زیادہ رہیں۔ نو ماہ میں 3 ارب 78 کروڑ ڈالر مالیت کی نِٹ ویئر مصنوعات ایکسپورٹ کی گئیں۔
نو ماہ میں 3 ارب ڈالر کے ریڈی میڈ گارمنٹس برآمد کئے گئے۔ 2 ارب 37 کروڑ ڈالر کی بیڈ ویئرز برآمد کی گئیں۔
مالی سال 24-2023 کے نو ماہ میں 12 ارب 44 کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات ایکسپورٹ کی گئیں تھیں۔