کاروباری ہفتے کا آخری روز۔۔۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ۔۔۔۔ دوسرے سیشن کے اختتامی لمحات میں خریداری پر حصص بازار تیزی پر بند ۔۔۔ 449 پوائنٹس اضافے کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 469 پر پہنچ گیا۔۔
خریداری کے مقابلے میں فروخت کا دباؤ شدید رہا جس کے باعث تیزی کے باوجود حصص کی قیمتوں میں 4 ارب روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 100 ارب روپے کم ہو کر 14 ہزار 96 ارب روپے پر آ گئی۔۔
مارکیٹ میں 47 کروڑ حصص کے سودے 27 ارب روپے میں طے پائے۔۔