امریکہ میں سکھوں کے رہنما اور خالصتان کی آزادی کے مرکزی لیڈر گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی فوج میں سکھ فوجیوں سے کہا ہے کہ مودی کی جنگ میں پاکستان کے ساتھ نہیں لڑنا کیونکہ پاکستان سکھوں کا دشمن نہیں دوست ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں گرپتونٹ سنگھ نے کہا سکھ فوجیوں کا پاکستان کے خلاف مودی کے جنگی منصوبوں میں حصہ لینے سے انکار۔
مودی کا بھارت بی جے پی کے ہندوتوا ایجنڈے کو حاصل کرنے کے لیے سکھ فوجیوں کو پاکستان کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
’’مودی کی جہالت کی جنگ کو "ناں” کہو، پاکستان کے خلاف مت لڑو۔