لاہور میں ایک شہری کے نام پر 28 لاکھ روپے سے زائد کے ای چالان، 1743 گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف

لاہورمیں ایک شہری کے نام پر 28 لاکھ روپے سے زائد کے ای چالان، 1743 گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ٹریفک پولیس کےمطابق مسلم ٹاؤن میں جنرل ہولڈ اپ کےدوران موٹرسائیکل کی جانچ میں حیران کن انکشاف سامنے آیا،جانچ پڑتال کےوقت معلوم ہوا کہ اس کےمالک محمد جمشید کے نام پر مجموعی طور پر 1743 موٹرسائیکلیں، رکشے اور گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔

ٹریفک پولیس کےمطابق مزید تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہواکہ محمد جمشید کےنام پر 2295 واجب الادا ای چالان موجود ہیں، جن کی مجموعی مالیت 28 لاکھ 25 ہزار 700 روپے بنتی ہے۔

سی ٹی او لاہور عبد الرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ ایک ہی شخص کے نام پر اتنی بڑی تعداد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن غیر معمولی معاملہ ہے، جس کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ٹریفک پولیس کےمطابق محمد جمشید قسطوں پر موٹرسائیکلیں،رکشے اور گاڑیاں فروخت کرنےکا کاروبار کرتا ہے،معاملے کی مزید چھان بین کے لیےسیف سٹیز اتھارٹی اورایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے