ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبی خامنہ ای کی منظوری لازمی ہوگی۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ملک کے تمام اہم اور اسٹریٹجک فیصلے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں اور کوئی بھی بڑا فیصلہ اس نظام کے باہر نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے زور دیا کہ ایران میں قومی سطح پر فیصلے صرف اجتماعی مشاورت اور متفقہ پالیسی کے تحت کیے جاتے ہیں، جبکہ حتمی اختیار ملک کی اعلیٰ قیادت کے پاس ہوتا ہے۔
صدر مسعود پزشکیان کے مطابق داخلی اتحاد اور یکجہتی ملک کی بقا اور استحکام کے لیے ضروری ہیں، اور اختلافات یا تفرقہ انگیز بیانات دشمن عناصر کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔
انہوں نے تمام سیاسی اور سماجی حلقوں پر زور دیا کہ وہ قومی سلامتی اور اہم خارجہ پالیسی معاملات میں یکسوئی کا مظاہرہ کریں تاکہ ملک کے مفادات کا بہتر تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔
