راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، کوئی کسی بھی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے۔
آرمی جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بھارت کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔