لاہور : پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کیلئے اختلافات بالائے طاق رکھنا اچھی روایت اور تمام سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہونا خوش آئند ہے۔
سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے نواز شریف سے ملاقات کی۔
دوران ملاقات سربراہ مسلم لیگ ( ن ) نے کہا کہ ملکی دفاع کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا اختلافات بالائے طاق رکھ کر یک زبان ہونا خوش آئند اور ایک اچھی روایت ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ قومی اتحاد اور یکجہتی کیلئے پارلیمنٹ کا کردار قابل تحسین ہے، پارلیمنٹیرینز کے مثبت کردار سے قومی یکجہتی کو فروغ ملےگا۔
دوران ملاقات سینیٹر عرفان صدیقی نے نواز شریف کو سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سےآگاہ کیا اور ملکی دفاع کے عزم پر مشتمل متفقہ قرارداد پربھی تبادلہ خیال کیا۔