پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے جدید ترین فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، جو 120 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو مؤثر طور پر نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ تجربہ فوجی تیاری اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ تھا۔ میزائل تجربہ موجودہ دفاعی صلاحیت کو جانچنے اور آپریشنل تیاری کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتح میزائل جدید ہتھیاروں کے اس سلسلے کا حصہ ہے جو پاکستان کی اسٹریٹجک دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بناتا ہے، اور خطے میں قومی سلامتی اور دفاع کے تقاضوں کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
تجربے کے موقع پر سینیئر فوجی حکام، انجینئرز اور سائنس دانوں نے بھی موجودگی یقینی بنائی، جنہوں نے کامیاب تجربے پر اطمینان کا اظہار کیا۔