پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں چار روز سے جاری مندی کا زور ٹوٹ گیا۔۔۔۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز 3647 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 7 ہزار 174 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں دوسری قسط کی منظوری پر سرمایہ کاروں نے خریداری بڑھا دی۔۔۔ مارکیٹ میں 51 کروڑ 63 لاکھ حصص کی تجارت ہوئی۔۔ کاروباری سودے 28 ارب 84 کروڑ روپے میں طے پائے۔۔ سرمایہ کاروں نے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کا بڑا منافع کمایا۔۔
مقامی کرنسی میں منافع کی مالیت 368 ارب روپے رہی۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12 ہزار 893 ارب روپے پر پہنچ گئی۔۔