ممبئی : آئینہ جو دکھایا تو برا مان گئے،مودی سرکار پاکستانی ڈیجیٹل میڈیا سے بھی خوفزدہ ہوگئی ۔ پاکستانی ڈیجیٹل میڈیا کے مقبول چینل ویژن پوائنٹ سمیت ہزاروں چینل بند کرادیے۔
رپورٹ کے مطابق مودی سرکاراور بھارتی فوج کا اصل چہرہ دنیا کو دکھانےپر بھارت میں وژن پوائنٹ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
وژن پوائنٹ کی غیر جانبدار،فوری اور سچائی پر مبنی خبریں مودی سرکار کو ہضم نہ ہوئیں۔جنگی حالات میں وژن پوائنٹ نے پل پل کی مستند خبرسے دنیا کو باخبر رکھا۔
واضح رہے کہ مودی سرکار پاکستانی چینل سمیت ہزاروں یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کرچکی ہے اس کے علاوہ 8 ہزار سے زائد ایکس اکاؤنٹ بھی انڈیا میں بین کردیے گئے ہیں۔