پاکستان کے ساتھ حالیہ لڑائی میں بھارت کا غرور رافیل کی تباہی نے بھارتی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔
پاکستان نے بھارت کے 3 رافیل طیارے مار گرائے جس کے بعد مودی کے خلاف اندرون ملک کرپشن کی داستانیں زبان زد عام ہو گئی ہیں
بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے مودی کو رافیل ڈیل میں اربوں روپے کمانے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
رافیل طیاروں کی ڈیل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے گلے کی ہڈی بن گئی، جس میں اربوں روپے کی ہیرا پھیری کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فرانسیسی طیاروں کا سودا کروڑوں ڈالر کے کک بیک پرطے پایا، نریندر مودی کے قریبی دوست بزنس مین سوشن گپتا کو ڈیل میں کرپشن کا مہرہ قرار دے دیا۔
انیل امبانی نے بھی خوب مال کمایا، جبکہ حکومت نے سی بی آئی کی تحقیقات پر پردہ ڈال دیا
ادھر، ٹائمز آف انڈیا کے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر پوسٹ میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کی پرانا کلپ شیئر کیا گیا ہے، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ رافیل ڈیل میں کوئی بھی چیز بھارتی وزیراعظم کو نہیں بچاسکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ رافیل ڈیل کے حوالے سے ثبوت اوپن اینڈ شٹ ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ نریندر مودی نے ذاتی طور پر انیل امبانی کو 30 ہزار کروڑ روپے دلانے میں مدد دی۔
انہوں نے کہا کہ میرا سوال بڑا سادہ ہے کہ ملک کو بتائیں کہ نریندر مودی نے کب پرانی رافیل ڈیل بائی پاس کی اور کیا وزارت دفاع نے اس پر اعتراض اٹھایا؟