امریکہ طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈیل۔۔ قطر ایئرویز نے بوئنگ کے ساتھ 96 ارب ڈالر مالیت کے جہازوں کی خریداری کا معاہدہ کر لیا۔۔
دونوں کمپنیوں میں معاہدہ صدر ٹرمپ کے دورہ قطر میں طے پایا۔۔ قطر ایئرویز اور بوئنگ نے معاہدے پر دستخط کئے
معاہدے کے تحت قطر ایئرویز 210 بوئنگ ایئرکرافٹس خریدے گی۔۔ خریداری معاہدے میں بوئنگ کے 787 ڈریم لائنر اور 777 X طیارے شامل ہیں
وائٹ ہاؤس کے مطابق اس معاہدے سے امریکہ میں سالانہ ڈیڑھ لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہوں گی۔۔ معاہدے پر بوئنگ کے سی ای او کیلی اورٹبرگ نے دستخط کئے۔
دستخط معاہدے کی تقریب میں صدر ٹرمپ بھی موجود تھے۔