پاک بھارت کشیدگی/برطانوی سیکرٹری خارجہ دورہ پاکستان۔۔
برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں
سفارتی ذرائع کے مطابق وہ حالیہ صورت حال پر پاکستانی قیادت سے بات کریں گے۔۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی ہنگامی طور پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں،
ڈیوڈ لیمی جنگی صورتحال کے دوران پاکستانی قیادت سے فون پر مسلسل رابطے میں رہے۔