تہران: ایران نے عندیہ دیا ہے کہ اگر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد اقتصادی پابندیاں مکمل طور پر ختم کر دی جائیں تو تہران جوہری معاہدے پر دوبارہ دستخط کے لیے تیار ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر کے سینئرمشیرعلی شمخانی کے مطابق ایران افزودہ یورینیم کا موجودہ ذخیرہ ترک کر دے گا، بشرطیکہ امریکا ایرانی شرائط کو تسلیم کرے۔
انہوں نے کہا کہ ایران یورینیم کی افزودگی کو صرف سول سطح تک محدود رکھنے پربھی رضامند ہے تاہم اس کے لیے امریکا کومکمل طورپرپابندیاں ختم کرنا ہونگی۔
علی شمخانی نے مزید کہا کہ اگر سمجھوتہ ہو جاتا ہے تو ایران بین الاقوامی معائنہ کاروں کو اپنی جوہری تنصیبات تک رسائی دینے پر بھی آمادہ ہوگا۔