بھارت کی جانب سے ایک اور پاکستانی سفارتکار کو ناپسدیدہ شخصیت قرار دینے کا معاملہ۔۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے جوابی اقدمات پر غور شروع کر دیا۔۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے بھارتی سفارت کار کو بھی ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا جاے گا۔۔بھارتی سفارتی اہلکار کو بھی 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا جائے گا۔۔
جلد پاکستان کی جانب سے بھارتی ناظم الالمور گیتکا سرواستوو کو دفتر خارجہ طلب کیا جائے گا۔۔ بھارتی ناظم الالمور کو تحریری طور پر بھارتی سفارتی اہلکار کے نا پسندیدہ شخصیت قرار دیے جانے کے فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔۔
بھارتی ناظم الالمور کو ایک.احتجاجی مراسلہ یا ڈی مارش بھی حوالے کیا جائے گا۔۔ بھارتی ناظم الالمور کو اپنے سفارتی اہلکاروں کو سفارتی آداب کے منافی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے سختی سے روکنے کا کہا جائے گا۔۔