آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاشی استحکام و ترقی میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف سےآئی ایم ایف کے وفد نے ملاقات کی اور آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد سے متعلق معاشی اصلاحات اور مثبت نتائج پر اظہار اطمینان کیا۔
وزیر اعظم نےکہا کہ پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے، میکرو اکنامک سطح پر اصلاحات کے ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات میں بھی تیزی لائی جائےگی۔
آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کی اصلاحات اور معاشی استحکام و ترقی میں تعاون جاری رکھنےکے عزم کا اظہار کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات:
نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار سے ملاقات میں آئی ایم ایف وفد نے کہا کہ پاکستان کے معاشی ایجنڈے کے لیے تعاون جاری رہے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں طارق باجوہ، سیکریٹری خزانہ اور دیگر حکام شریک ہوئے، اس موقع پر ایف بی آر اور وزارت خارجہ کے حکام بھی موجود تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحٰق ڈار نے توسیع فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت قرض پروگرام کے جائزے کی کامیاب تکمیل پر آئی ایم ایف سے اظہار تشکر کیا۔
اس کے علاوہ ریزیلینس اینڈ سسٹینیبلٹی فیسلٹی کے تحت تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا، اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی استحکام، اصلاحات اور پائیدار ترقی کے لیے پرعزم ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معاشی ایجنڈے کے لیے تعاون جاری رہے گا۔
