Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پاکستان نے افغان ٹرک ڈرائیوروں کے لیے ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزہ پالیسی متعارف کرا دی

جون 21, 2025

یورپ-ایران جنیوا مذاکرات بغیر پیش رفت ختم، سفارت کاری جاری رکھنے پر اتفاق

جون 21, 2025

یورپی یونین کے خفیہ جائزے میں اسرائیل کی غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بے نقاب

جون 21, 2025
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • پاکستان نے افغان ٹرک ڈرائیوروں کے لیے ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزہ پالیسی متعارف کرا دی
  • یورپ-ایران جنیوا مذاکرات بغیر پیش رفت ختم، سفارت کاری جاری رکھنے پر اتفاق
  • یورپی یونین کے خفیہ جائزے میں اسرائیل کی غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بے نقاب
  • ٹرمپ کا انٹیلی جنس چیف تلسی گبارڈ سے اختلاف، ایران کے جوہری پروگرام پر رپورٹ مسترد کردی
  • ایران کا اسرائیلی شہر بئرالسبع پر حملہ
  • ایران پر اسرائیلی حملے بلاجواز اور غیر قانونی ہیں:پاکستان
  • ایٹمی خطرہ ختم ہونے تک ایران پر حملے نہیں روکیں گے:اسرائیل
  • صدر ٹرمپ چاہیں تو جنگ بندی کروا سکتے ہیں:ایران
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Demo
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Home»پاکستان»جب تحریک انصاف کیس میں فریق ہی نہیں تھی تو انہیں مخصوص نشستیں کیسے دی جا سکتی ہیں؟ سپریم کورٹ
پاکستان

جب تحریک انصاف کیس میں فریق ہی نہیں تھی تو انہیں مخصوص نشستیں کیسے دی جا سکتی ہیں؟ سپریم کورٹ

EditorBy Editorمئی 26, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Views
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستیں سنتے ہوئے جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ تحریک انصاف تو کیس میں فریق بھی نہیں تھی پھر نشستیں کیسے دی جاسکتی ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ انتخابی نشان نہ ہونے سے سیاسی جماعت ختم نہیں ہوتی۔ ہم نے اپنے فیصلے میں لکھا تھا کہ لوگوں کو حق رائے دہی سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے پہلی مرتبہ براہ راست نشر کی جانے والی سماعت میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستیں سنیں۔

دوران سماعت جسٹس مسرت ہلالی نے درخواست گزار وکیل مخدوم علی خان سے استفسار کیا کہ مجھے سمجھنے میں مسئلہ آرہا ہے، سنی اتحاد کونسل تو ایک نشست بھی نہیں جیت سکی تھی، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا نے تو خود اپنی جماعت سے الیکشن نہیں لڑا، تحریک انصاف تو فریق بھی نہیں تھی پھر نشستیں کیسے دی جاسکتی ہیں۔

وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ اکثریتی فیصلے میں 39 لوگوں کو تحریک انصاف کا ڈیکلیئر کیا گیا، 41 لوگوں کو وقت دیا گیا وہ 15 دن میں کسی سیاسی جماعت کو جوائن کریں، پی ٹی آئی اس کیس میں فریق نہیں تھی، متفرق درخواست کے ذریعے فریق بنی، متفرق درخواست میں کہا  گیاتھا کہ وہ صرف عدالت کی معاونت کرنا چاہتے ہیں۔

مخدوم علی خان نے کہا کہ اپنے اقلیتی فیصلے میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اس عدالت میں درخواست دائر نہیں کی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے لکھا کہ دوران سماعت پی ٹی آئی نے فریق ثالت کے طور پر معاونت کی درخواست دی۔

جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے کوئی نشست نہیں جیتی تھی، مخدوم علی خان نے کہا کہ یہ طے شدہ حقیقت ہے کہ وہ نشست نہیں جیتے تھے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ اکثریتی فیصلے میں وجوہات لکھی گئی ہیں کہ پی ٹی آئی فریق نہیں تھی تو کیسے انہیں نشستیں دی گئیں، جس پر مخدوم علی خان نے کہا کہ اکثریتی فیصلے میں لکھا گیا کہ اس عدالت کے سامنے تکنیکی نوعیت کی غلطی رکاوٹ نہیں بنے گی، یہ عدالت مکمل انصاف کا اختیار استعمال  کرتے ہوئے نشستیں پی ٹی آئی کو دیتی ہے۔ اسی وجہ سے جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم افغان نے لکھا کہ تحریک انصاف ہمارے سامنے فریق نہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ میرے مطابق الیکشن کے دوران پریزائیڈنگ افسران نے آئین کے تحت اپنی ذمہ داری ادا نہیں کی، ہمارے سامنے آئی اپیل انتخابات میں غلطیوں کا تسلسل تھی، ہم نے اپنے فیصلے میں لکھا تھا کہ لوگوں کو حق رائے دہی سے محروم نہیں رکھا جاسکتا، کوئی ہمارے سامنے ہو یا نہیں پریزائیڈنگ افسران کی غلطی عوام کو کیسے دی جاسکتی ہے؟ پریزائیڈنگ افسران نے فارم 33 درست طریقے سے نہیں بنائے۔

مخدوم علی خان نے کہا کہ یہ عدالت ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کے دائرہ اختیار میں تھی، سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کا کیس بنیادی دائرہ اختیار جو کہ 184تین کا ہے میں نہیں سنا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ بنیادی سوال یہ ہے کہ یہ عدالت مکمل انصاف کا اختیار کس حد تک استعمال کر سکتی ہے، انتخابی نشان نہ ہونے سے سیاسی جماعت ختم نہیں ہوتی، سیاسی جماعت الیکشن نہیں لڑتی امیدوار لڑتے ہیں، انتخابی نشان عوام کی آگاہی کیلئے ہوتاہے۔

جج آئینی بینچ نے کہا کہ انتخابی نشان نہ ہونے سے کسی کو انتخابات سے نہیں روکا جاسکتا، سنی اتحاد کونسل کے بجائے آزاد امیدوار اگر پی ٹی آئی میں رہتے تو آج مسئلہ نہ ہوتا، سنی اتحاد کونسل اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑتی تو پھر بھی مسئلہ نہ ہوتا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ میں نے 39 لوگوں کو تحریک انصاف کا ڈکلیئر کرکے نشستیں دینے کا فیصلہ دیا، کوئی فارمولا نہیں تھا کہ درمیان کا راستہ چنا جائے، میں نے ساری رات جاگ کر دستیاب ریکارڈ کا جائزہ لیا، پارٹی سرٹیفکیٹ اور وابستگی کے خانے میں 39 نے پی ٹی آئی لکھا تھا۔

جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ یہ ریکارڈ عدالت کے سامنے نہیں تھا، جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ یہ ریکارڈ عدالت نے الیکشن کمیشن سے منگوایا تھا۔

وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ اکثریتی فیصلے میں 39 لوگوں کو تحریک انصاف کا رکن ڈکلیئر کیا گیا، سپریم کورٹ کا مکمل انصاف کا اختیار بھی مشروط ہے، سپریم کورٹ کے سامنے جو معاملہ ہو اسی میں مکمل انصاف کر سکتی ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ معاملہ سامنے ہونا کافی ہے،متعلقہ پارٹی بھی سامنے ہو یہ آئین میں نہیں۔

جسٹس شاہد بلال نے استفسار کیا کہ کیا پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق تھی؟ کیا جو جماعت فریق نہ ہو اسے نشستیں دی جاسکتی ہیں؟ مخدوم علی خان نے کہا کہ جو سیاسی جماعت فریق نہ ہو اسے نشستیں نہیں مل سکتیں، جسٹس یحییٰ آفریدی نے بھی کہا تھا پی ٹی آئی فریق نہیں تھی۔

 جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ہم نے اس وقت الیکشن کمیشن کا کردار بھی دیکھنا تھا، میرے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی تھی، نشستیں دینا نہ دینا الگ مسئلہ ہے،الیکشن کمیشن کا کردار بھی دیکھنا تھا، اگر آپ کی دلیل بات مان لیں تو پشاور ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار نہیں تھا۔ مخدوم علی خان نے کہا کہ اس وقت تک مخصوص ارکان کے نوٹی فیکیشن جاری نہیں ہوئے تھے، عدالتی فیصلے موجود ہیں کہ آئین و قانون سے برعکس فیصلہ ناقص ہوگا۔ عدالت کی ذمہ داری ہے کہ اس غلطی کو درست کیا جائے۔ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ اگر اکثریتی ججز یہ سمجھیں کہ فیصلہ درست ہے تو کیا ہوگا؟ جس پر وکیل نے کہا کہ تو ایسی صورت میں نظرثانی درخواست مسترد ہو جائے گی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا، عدالت کے سامنے الیکشن کمیشن کا نوٹی فکیشن تھا، مخدوم علی خان نے کہا کہ نوٹی فکیشن سے کوئی متاثر ہوتا تو عدالت کو نوٹس کرنا چاہیے تھا، عدالتی فیصلے میں آرٹیکل 225 کا ذکرتک نہیں ہے، آرٹیکل225کے تحت کسی الیکشن پر سوال نہیں اٹھایا جاسکتا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ یہ تو مخصوص نشستوں کا معاملہ تھا، مخصوص نشستیں متناسب نمائندگی پر الاٹ ہوتی ہیں، مخدوم علی خان نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی فہرستیں الیکشن سے قبل جمع ہوتی ہیں، کاغذات نامزدگی میں غلطی کا معاملہ ٹریبونل کے پاس جاتا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل مکمل کر لیے جبکہ وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے اپنے دلائل تحریری طور پر جمع کرادیے ہیں۔ وکیل پی پی نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھی کل تک اپنے تحریری دلائل جمع کرادے گی، بعد ازاں کیس کی سماعت کل صبح ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کردی گئی۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

پاکستان نے افغان ٹرک ڈرائیوروں کے لیے ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزہ پالیسی متعارف کرا دی

جون 21, 2025

ایران کا اسرائیلی شہر بئرالسبع پر حملہ

جون 20, 2025

ایران پر اسرائیلی حملے بلاجواز اور غیر قانونی ہیں:پاکستان

جون 20, 2025
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
Latest Posts

پاکستان نے افغان ٹرک ڈرائیوروں کے لیے ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزہ پالیسی متعارف کرا دی

جون 21, 20252

یورپ-ایران جنیوا مذاکرات بغیر پیش رفت ختم، سفارت کاری جاری رکھنے پر اتفاق

جون 21, 20252

یورپی یونین کے خفیہ جائزے میں اسرائیل کی غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بے نقاب

جون 21, 20252

ٹرمپ کا انٹیلی جنس چیف تلسی گبارڈ سے اختلاف، ایران کے جوہری پروگرام پر رپورٹ مسترد کردی

جون 21, 20251
Don't Miss
پاکستان

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

By Editorاپریل 14, 2025738

کراچی : پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا…

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from SmartMag about art & design.

Demo
Top Posts

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025738

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024498

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025448

مارچ سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ

فروری 2, 2025216
Don't Miss
پاکستان

پاکستان نے افغان ٹرک ڈرائیوروں کے لیے ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزہ پالیسی متعارف کرا دی

By Editorجون 21, 20252

اسلام آباد — پاکستان نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے ٹرانسپورٹروں کے لیے اہم سہولت…

یورپ-ایران جنیوا مذاکرات بغیر پیش رفت ختم، سفارت کاری جاری رکھنے پر اتفاق

جون 21, 2025

یورپی یونین کے خفیہ جائزے میں اسرائیل کی غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بے نقاب

جون 21, 2025

ٹرمپ کا انٹیلی جنس چیف تلسی گبارڈ سے اختلاف، ایران کے جوہری پروگرام پر رپورٹ مسترد کردی

جون 21, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo
ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں

ویژن پوائنٹ ڈاٹ پی کے ایک معتبر اردو خبری ویب سائٹ ہے جو آپ کو تازہ ترین خبریں، تفصیلات اور تجزیے فراہم کرتی ہے۔ یہاں ملکی و بین الاقوامی خبروں کے ساتھ ساتھ سیاست، کاروبار، کھیل، اور تفریح کے مختلف موضوعات پر جامع اور معیاری رپورٹنگ کی جاتی ہے۔ ویژن پوائنٹ کا مقصد اردو قارئین کو بروقت اور مستند خبریں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حالات حاضرہ سے باخبر رہ سکیں۔

Facebook X (Twitter) Pinterest YouTube WhatsApp
ایڈیٹر کا انتخاب

پاکستان نے افغان ٹرک ڈرائیوروں کے لیے ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزہ پالیسی متعارف کرا دی

جون 21, 2025

یورپ-ایران جنیوا مذاکرات بغیر پیش رفت ختم، سفارت کاری جاری رکھنے پر اتفاق

جون 21, 2025

یورپی یونین کے خفیہ جائزے میں اسرائیل کی غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بے نقاب

جون 21, 2025
زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025738

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024498

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025448

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.