کاروباری ہفتے کا پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کا نمایاں دباؤ رہا ۔ مہینے کے اختتام پر سرمایہ کاروں نے اپنی پوزیشنز کلیئر کر لیں ۔۔۔۔ بدلہ مارکیٹ میں ٹریڈرز نے کمزور حصص سے جان چھڑانا شروع کر دی ۔۔۔
ہفتے کے پہلے روز 881 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 221 پر بند ہوا۔ حصص کی مالیت 60 روپے کم ہو گئی۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 325 ارب روپے رہ گئی۔۔۔
مارکیٹ میں 63 کروڑ 55 لاکھ حصص کی تجارت ہوئی ۔۔۔ کاروباری سودے 18 ارب 57 کروڑ روپےمیں طے پائے۔۔