وزیر اعظم شہباز شریف کل کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ ایک بڑے جرگے میں شریک ہوں گے
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء بھی کوئٹہ میں جرگے میں شرکت کریں گے۔۔
ذرائع کے مطابق جرگے میں گورنر بلوچستان، وزیر اعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء کو مدعو کیا گیا ہے۔۔ جرگہ میں ارکان اسمبلی، قبائلی و سیاسی عمائدین بھی مدعو ہیں۔۔
جرگے میں بلوچستان کی امن وامان سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔۔جرگہ میں صوبے کے عمائدین کو مختلف امور پر اعتماد میں لیا جائے گا۔۔