ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن (آی سی او) کے آئندہ اجلاس کی تفصیلات اور شرکت پر بات چیت ہوئی۔۔ اجلاس اس سال جولائی میں باکو میں منعقد ہو گا۔۔
ڈپٹی وزیر اعظم نے رواں ہفتہ کے آغاز میں دورہ آذربائیجان کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کی شاندار میزبانی پر آذری وزیر خارجہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔۔
وزیراعظم اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ سیدوف بختیار عادل رابطہ کیا۔۔ دونوں رہنماؤں نے سہ ملکی ریلوے لائن پراجیکٹ پر تبادلہ خیال کیا۔۔
بات چیت میں ازبکستان، افغانستان اور پاکستان ریلوے لائن کے فریم ورک معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔۔افغانستان کی مشاورت سے فریم ورک پر دستخط کی تقریب کی تفصیلات پر بھی غور کیا گیا۔۔
