پاکستان میں صحت کے اخراجات کا جی ڈی پی میں تناسب ایک فیصد سے بھی کم ہے ۔۔۔
اکنامک سروے 2025-2024 کے مطابق رواں مالی سال میں صحت کا مجموعی بجٹ 925 ارب روپے رہا۔۔
ملک میں 7 لاکھ 50 ہزارافراد کے لیے صرف ایک ڈاکٹر دستیاب ہے۔۔ایک سال میں ڈاکٹرز کی تعداد میں صرف 20 ہزار سے زائد اضافہ ہوا ہے۔۔
رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار ہے۔۔ ڈینٹسٹ ڈاکٹرز کی کی تعداد39 ہزار 88 تک پہنچ گئی۔ نرسز ایک لاکھ 38 ہزار ہیں۔۔ ملک میں دائیوں کی تعداد 46 ہزار 801، لیڈی ہیلتھ ورکز کی تعداد 29 ہزارہے۔۔
اسپتالوں کی تعداد 1696 اور بنیادی ہیلتھ یونٹس 5434 ہیں۔۔
ایک ہزار شیر خوار بچوں میں سالانہ 50 فوت ہو جاتے ہیں۔۔ اوسطاً عمر کا اندازہ 65 سال سے بڑھ گیا۔۔
ملک میں اوسطاً عمر 67 سال 6 ماہ تک پہنچ گئی ہے