پاکستان کی فشریزبرآمدات میں تاریخی اضافہ،سالانہ ہدف ڈیڑھ ماہ پہلے حاصل

پاکستان کی فشریز برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور برآمدات کا سالانہ ہدف مالی سال ختم ہونے سے ڈیڑھ ماہ پہلے ہی حاصل کرلیا۔

ذرائع کےمطابق پاکستان کی فشریز برآمدات 50 کروڑ ڈالر سےتجاوز کرچکی ہیں جبکہ جون میں مالی سال کے اختتام تک مجموعی سی فوڈ برآمدات 80 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے،گزشتہ مالی سال کے دوران فشریز برآمدات تقریباً 40 کروڑ ڈالر رہی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اس سال بھی پاکستان کی سب سے بڑی سی فوڈ مارکیٹ چین رہی جبکہ تھائی لینڈ، جاپان اوریورپی یونین میں بھی پاکستانی مچھلی کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس کے علاوہ یو اے ای اور وسط ایشیائی ممالک میں پاکستانی سی فوڈ کی طلب میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وزارت بحری امور کےمطابق جولائی سےدسمبر تک فشریز برآمدات میں 21 اعشاریہ 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ منجمد مچھلی کو سب سے بڑی برآمدی کیٹیگری قراردیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے