حکومت نے رواں مالی سال 5 ہزار 840 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی ۔۔رواں مالی سال ٹیکس چھوٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک ہزار 961 ارب روپے زیادہ ہے۔۔
اکنامک سروے 2025-2024 کے مطابق سیلز ٹیکس کی مد میں 4 ہزار 253 ارب روپے کی چھوٹ دی گئی۔۔
پیٹرولیم مصنوعات پر ایک ہزار 796 ارب روپے کی چھوٹ بھی دی گئی۔۔
سیلز ٹیکس کے پانچویں شیڈول زیرو ریٹنگ کے تحت 683 ارب 50 کروڑ روپے کی چھوٹ مختلف شعبوں کو فراہم کی گئی۔۔
سروے کے مطابق سیلز ٹیکس کے 6ویں شیڈول کے تحت 613 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ بھی شامل ہے۔۔
آٹھویں شیڈول کے تحت 617 ارب 50 کروڑ روپے کا ٹیکس معاف کیا گیا۔۔
درآمدات پر 372 ارب 50 کروڑ روپے ۔۔انکم ٹیکس کی مد میں 800 ارب روپے ،، تھام آمدن پر استثناء میں 443 ارب 50 کروڑ روپے کی چھوٹ دی گئی۔۔
ٹیکس کریڈٹس کی مد میں 101 ارب روپے کی چھوٹ دی گئی۔۔
کسٹم ڈیوٹی میں 785 ارب روپے سے زیادہ کا ٹیکس معاف کیا گیا۔۔
پانچویں شیڈول کے تحت 380 ارب روپے کی چھوٹ دی گئی۔۔ برآمدات کو 178 ارب 50 کروڑ روپے مل گئی۔۔
سی پیک ، گاڑیوں اور تیل وگیس کی تلاش کیلئے 133 ارب روپے کی چھوٹ دی گئی۔۔۔ آزاد اور ترجیحی تجارت معاہدوں کے تحت 61 ارب روپے کی چھوٹ دی گئی