خیرپور : سندھ کے ضلع خیرپور میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔
تیل و گیس کا ذخیرہ او جی ڈی سی ایل نے دریافت کیا، کنویں میں جی ایچ پی ایل 5 فیصد کی حصہ دار ہے۔
ترجمان کے مطابق کنویں سے یومیہ 64 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس جبکہ یومیہ 55 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا، دریافت سے ملک میں انرجی کی طلب و رسد کا فرق کم ہوگا۔