کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں یومیہ آوارہ کتوں کے حملوں کے 150 سے زائدکیسز آنےکا انکشاف

کراچی کے سرکاری  اسپتالوں میں یومیہ  آوارہ کتوں کے حملوں کے 150 سے  زائد کیسز  آنےکا انکشاف ہوا ہے۔

حالیہ واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پیش آیا جہاں  گلی میں کھیلتی بچی پر  آوارہ کتوں  نے حملہ کردیا جس سے بچی کے چہرے  پر  زخم آئے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہےکہ  سرکاری  اسپتالوں میں آوارہ کتوں کے حملوں کے روزانہ 150 سے زائد کیسز  آرہے ہیں، زیادہ تر کیسز کورنگی، لانڈھی اور حب چوکی سے رپورٹ ہوتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رواں سال آوارہ کتوں کے حملوں میں 10 اموات  اور 40 ہزار  سے زائد  زخمی ہونے کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے