صوبائی وزیر ناصر شاہ کے بیٹے بیرسٹر شبیر شاہ پراسیکیوٹر جنرل سندھ تعینات

کراچی: سندھ حکومت نے بیرسٹر غلام شبیر شاہ کو بطور  پراسیکیوٹر جنرل تعینات کردیا۔

محکمہ قانون سندھ نے بیرسٹرغلام شبیر شاہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

بیرسٹر غلام شبیر شاہ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کے بیٹے ہیں۔

پراسیکیوٹر جنرل کا عہدہ پراسیکیوٹر جنرل فیض شاہ کے سندھ ہائیکورٹ کےجج کی تعیناتی کے بعد خالی ہوا تھا جس کے بعد ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل منتظرمہدی قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل سندھ کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے