آپریشن سندور کی شکست کے بعد مودی کا جنگی جنون بے قابو

نئی دہلی :آپریشن سندور میں بھارتی فضائیہ کی بدترین شکست اور رافیل طیاروں کی ناکامی کے بعد نریندر مودی کا جنگی جنون بے قابو ہوتا جا رہا ہے۔ بھارتی وزیرِاعظم مودی نے سیاسی ہزیمت چھپانے اور عوامی توجہ ہٹانے کے لیے ایک بار پھر اربوں روپے کے دفاعی منصوبوں کا سہارا لیا ہے۔

بھارتی اخبار "اکنامک ٹائمز” کے مطابق بھارت نے 97 تیجس مارک 1A لڑاکا طیارے خریدنے کے لیے 62,000 کروڑ روپے کا نیا آرڈر منظور کر لیا ہے۔ نئے آرڈر کے بعد فضائیہ کے لیے مارک 1A جہازوں کی کل تعداد 180 ہو گئی۔

یہ طیارے فضائیہ کے پرانے MIG-21 جہازوں کی جگہ لیں گے، جنہیں جلد ہی خارج کیا جانا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دورہ سپین کے دوران سابق ایئر چیف مارشل وی آر چاودھری اس منصوبے کا عندیہ دے چکے تھے۔

بھارتی حکومت کی دفاعی پالیسیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی نے "تیجس” منصوبے کو ایک فوجی ضرورت کے بجائے ذاتی انا اور سیاسی پروپیگنڈے کا آلہ بنا دیا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ تیجس صرف ایک طیارہ نہیں بلکہ بھارتی دفاعی صنعت کی ناکامی، مودی کے تکبر اور بھارت کے امن دشمن عزائم کی علامت بن چکا ہے۔

اکنامک ٹائمز کے مطابق ہندوستان ایرو ناٹکس لمیٹڈ کو مزید 200 مارک 2 اور ففتھ جنریشن طیاروں کے آرڈرز ملنے کی امید ہے، جن کے 65 فیصد پرزے مقامی پیداوار پر مشتمل ہوں گے۔ دفاعی حصول کونسل نے 1.6 لاکھ کروڑ روپے کی لاگت سے ہیلی کاپٹروں کی خریداری اور اپ گریڈیشن کی بھی منظوری دی ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی دفاعی منصوبہ بندی جنگی جنون پر مبنی ہے، جو نہ صرف خطے کے امن بلکہ خود بھارت کے دفاعی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔دہائیوں کی محنت کے باوجود بھارتی فضائیہ کی کارکردگی اور مقامی دفاعی صنعت کی مسلسل ناکامی مودی سرکار کی پالیسیوں پر سوالیہ نشان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی دکھاوے اور انا پر مبنی فیصلے بھارت کو حقیقی عسکری طاقت بننے سے روکے ہوئے ہیں، جبکہ خطے میں یہ طرزِ عمل کشیدگی کو بڑھا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے