حماس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر امریکی الزامات کی تردید کردی

حماس کے سینئر عہدیدار نے اسرائیل کے بیان کو مسترد کر دیا

قاہرہ: فلسطینی تنظیم حماس نے امریکی محکمہ خارجہ کے اس بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حماس اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ اسے ’’مستند رپورٹس‘‘ موصول ہوئی ہیں جن کے مطابق حماس جنگ بندی معاہدے کی شرائط توڑنے کی تیاری کر رہی ہے۔

تاہم حماس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے تمام الزامات بنیاد سے عاری اور غلط ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ’’حماس جنگ بندی کے معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہی ہے اور امریکی بیانات زمینی حقائق کے برعکس ہیں۔‘‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکہ کے ایسے الزامات ’’سیاسی دباؤ‘‘ ڈالنے کی کوشش ہیں، جن کا مقصد غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور انسانی بحران سے توجہ ہٹانا ہے۔

دوسری جانب، غزہ شہر میں ہفتے کے روز جنگ بندی کے دوران اسرائیلی افواج کے انخلا کے بعد تباہ شدہ رہائشی علاقوں میں بھاری مشینری ملبہ ہٹانے میں مصروف رہی۔

یاد رہے کہ جنگ بندی کے اس معاہدے میں مصر اور قطر نے ضامن ممالک کے طور پر کلیدی کردار ادا کیا ہے، جبکہ واشنگٹن کی جانب سے مسلسل یہ مؤقف سامنے آ رہا ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں ’’فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے‘‘۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے