ایران کی سرحدی فائرنگ میں 10 افغان شہری ہلاک

ایران کی سرحدی فائرنگ میں 10 افغان شہری ہلاک

افغان صوبہ فراہ سے غیر قانونی طور پر ایران کی سرحد عبور کرنے کی کوشش میں 10 افغان شہری مارے گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق یہ گروہ تقریباً 35 افراد پر مشتمل تھا اور انہوں نے ایرانی چیک پوسٹ کو بائی پاس کرنے کی کوشش کی۔

ایرانی بارڈر فورس نے غیر قانونی داخلے کے اقدام پر براہِ راست فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوئے۔ افغان طالبان کے صوبہ فراہ کے سکیورٹی ترجمان محمد نسیم بدری نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی۔

اس واقعے سے افغانستان اور ایران کے سرحدی علاقوں میں غیر قانونی نقل و حرکت اور سلامتی کے مسائل کی سنگینی واضح ہو گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے