پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دے دی

0

  لاہور — پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دے دی۔لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔

قومی ٹیم کی جانب سے صائم ایوب نے 40 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جبکہ سلمان علی آغا 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بابر اعظم نے 24 رنز بنائے، عثمان خان نے 18 اور فخر زمان نے 10 رنز اسکور کیے۔ محمد نواز 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 24 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز ہی بنا سکی۔

کیمرون گرین 36 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ زاویئر بارٹلے 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان ٹریوس ہیڈ نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 10 رنز دے کر 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ صائم ایوب نے بھی 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاداب خان اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس میچ میں ٹریوس ہیڈ نے آسٹریلیا کی قیادت کی، جبکہ جوش انگلس، مچل مارش اور مارکس اسٹوائنس ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ماہلی بئیرڈ مین، جیک ایڈورڈز اور میتھیو رنشا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.