نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2026: معیز ارسلان نے مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

0

اسلام آباد  — نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2026 میں معیز ارسلان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مینز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ یہ مقابلے اسلام آباد کے لیزر سٹی باؤلنگ کلب، صفا گولڈ مال، ایف سیون مرکز میں منعقد ہوئے۔

فائنل مقابلے میں معیز ارسلان نے 430 پوائنٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ایان بھٹی نے 407 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور علی نعمان نے 371 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

چیمپئن شپ میں احمر سلڈیرا نے بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 356 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان، سرپرستِ اعلیٰ محمد امجد حسن قریشی اور خیبر پختونخوا ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے صدر آصف اورکزئی بھی موجود تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی۔

نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2026 نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور پاکستان میں باؤلنگ کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.