پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 23ویں میچ میں Peshawar Zalmi نے Quetta Gladiators کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں پشاور زلمی کے کپتان Babar Azam نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان Saud Shakeel کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو Peshawar Zalmi شاندار کارکردگی کے ساتھ سرفہرست ہے، ٹیم نے اب تک 6 میچز کھیلے جن میں سے 5 میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ دوسری جانب Quetta Gladiators نے 5 میچز میں سے 2 جیتے اور 3 میں شکست کا سامنا کیا، جس کے باعث وہ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہم ہے، جہاں زلمی اپنی برتری برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیت کے ذریعے اپنی پوزیشن بہتر بنانے کے لیے میدان میں اتری ہے۔
