امریکی صدر Donald Trump نے عندیہ دیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں کل ہفتہ کو ایک اہم اور “ذہین شخصیت” کا دورہ متوقع ہے، جس کے نتیجے میں ایک بڑا سرپرائز سامنے آ سکتا ہے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حال ہی میں مثبت پیش رفت سے متعلق معلومات ملی ہیں اور مشرق وسطیٰ میں Iran کے ساتھ معاملات “بہت اچھے انداز میں” آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آنے والی شخصیت نہ صرف اپنے ملک بلکہ دیگر ممالک کے مفادات کا بھی خیال رکھتی ہے، اور اس دورے کے بعد اہم پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی اعلان کیا کہ وائٹ ہاؤس میں ایک نیوز کانفرنس منعقد کی جائے گی، جہاں ممکنہ طور پر مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔
انہوں نے ایک بار پھر اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور مجوزہ معاہدے کے تحت کوئی مالی لین دین شامل نہیں ہوگا۔
