پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ کا راولپنڈیز کو 138 رنز کا ہدف

PSL 11: Islamabad United sets Rawalpindi a target of 138 runs

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈیز کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے اس میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، جو ان کے لیے مؤثر ثابت ہوا۔

راولپنڈیز کے بولرز نے نظم و ضبط کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم کو 137 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیون کونوے 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کرس گرین نے 29 اور مارک چیپمین نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔ فہیم اشرف 11 رنز بنا سکے۔

راولپنڈیز کی جانب سے محمد عامر، سعد مسعود اور ڈائین فوسٹر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ڈیرل مچل، آصف آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس کے موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ تمام میچز اہم ہوتے ہیں اور ٹیم بغیر کسی تبدیلی کے میدان میں اتری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے