پاکستان انڈر 16 فٹبال ٹیم پہلی بار یورپی ترقیاتی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے روانہ

SAFF Futsal Championship 2026: Pakistan beats Bangladesh 1-5 to claim third win

پاکستان فٹبال میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا، پاکستان انڈر 16 فٹبال ٹیم پہلی بار یورپی ترقیاتی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قازقستان روانہ ہو گئی ہے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے اس پیش رفت کو ایک بڑا بریک تھرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان فٹبال کی تاریخ کا اہم لمحہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے بین الاقوامی ایونٹس نوجوان کھلاڑیوں کے لیے سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔

یورپی فٹبال تنظیم کے زیر اہتمام یہ ترقیاتی ٹورنامنٹ 24 سے 30 اپریل تک کھیلا جائے گا، جس میں مختلف ممالک کی جونیئر ٹیمیں حصہ لیں گی۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا پہلا میچ 25 اپریل کو میزبان قازقستان انڈر 16 ٹیم کے خلاف کھیلے گا، جبکہ 27 اپریل کو روس انڈر 16 ٹیم اور 30 اپریل کو آذربائیجان انڈر 16 ٹیم کے مدمقابل ہوگا۔

حکام کے مطابق یہ شرکت نہ صرف پاکستانی فٹبال کے لیے عالمی سطح پر ایک مثبت قدم ہے بلکہ مستقبل میں نوجوان ٹیلنٹ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے