پنجاب بھر میں پلاسٹک فری زونز کے قیام کا فیصلہ، بڑے بازاروں میں عملی نفاذ شروع

لاہورسمیت پنجاب بھرمیں پلاسٹک فری زونز کے قیام کا فیصلہ،بڑے بازاروں میں عملی نفاذ شروع کردیاگیا۔

پنجاب میں پلاسٹک کےخلاف کریک ڈاؤن تیزکردیاگیاصرف چارماہ میں  9 لاکھ 37 ہزارکلو سے زائد پلاسٹک بیگز ضبط کرلئے گئے۔

75مائیکرون سےکم تھیلیوں پرجلد مکمل پابندی ہوگی،انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز، بڑے نیٹ ورکس کی نشاندہی مکمل کرلی گئی۔

ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کا کہنا ہےکہ زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ، وارننگ کا دور ختم ہوگیا،سنگین خلاف ورزی پرفوری سیلنگ اور ایف آئی آر درج ہوگی۔

ترجمان کاکہنا ہےکہ لاہورمیں سب سےزیادہ جرمانے،دیگر اضلاع میں بھی سخت کارروائیاں جاری ہیں،ملتان اور راولپنڈی پلاسٹک ضبطی میں سرفہرست، فیلڈ آپریشنز میں تیزی کی جا رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے