افغان طالبان رجیم کا ایک بار پھر جنوبی وزیرستان میں سول آبادی پر حملہ، پاک فوج کی جانب سے جارحیت کا منہ توڑ جواب

افغان طالبان رجیم نے ایک بار پھر جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں سول آبادی پر حملہ کیا ، بلااشتعال گولہ باری سے 4 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئے، پاک فوج کی بھرپور اور مؤثرجوابی کارروائی سے افغان طالبان اہلکار پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  افغان طالبان رجیم نے انگوراڈہ سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں پاکستان کی شہری آبادی پرگولہ باری کی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ انگوراڈہ کے مقامی شہریوں کریم خان اور رحمت اللہ کے گھر پر آکر لگا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے  کہ افغان طالبان رجیم کی شہری آبادی پر بلااشتعال گولہ باری سے  4 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی ہیں۔ افغان طالبان کے حملے میں زخمی تمام بچوں اور خاتون کو ڈی ایچ کیواسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاک فوج نے بلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے سرحد پر افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی بھرپور اور مؤثرجوابی کارروائی سے افغان طالبان اہلکار پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان رجیم کی جانب سے مسلسل پاکستان میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے، پاک فوج افغان طالبان کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیتے ہوئے صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنارہی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق چند روز قبل بھی اسی علاقے میں افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں3افراد زخمی ہوئے تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے