پاکستان کا بھارت سے سندھ طاس معاہدے کی مکمل بحالی کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نےاقوام متحدہ میں بھارت کے خلاف خط جمع کرا دیا۔

خط میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ بھارت کی کارروائی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے۔ سیکیورٹی کونسل سے مداخلت کی اپیل کردی۔ کہا بھارت سے بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق عملدرآمد کروایا جائے۔

عاصم افتخار کا کہناتھا کہ خط نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ کی جانب سے جمع کرایا گیا جس میں معاہدے کی مکمل بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔

پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مہم کو بے بنیاد قرار دیا۔ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر خطے میں عدم استحکام کی جڑ ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر دیرپا امن ممکن نہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے