آپریشن غضب للحق کے اثرات، اپریل میں دہشت گرد حملوں میں 42 فیصد کمی

اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں دہشت گرد حملوں میں مارچ کے مقابلے 42 فیصد کمی ہوئی، اپریل میں ملک بھر میں دہشتگردی کے 85 حملے ریکارڈ کیے گئے جبکہ مارچ میں حملوں کی یہ تعداد 146 تھی۔

سکیورٹی فورسز نے اپریل میں 224 دہشت گرد جہنم واصل کیے، اپریل میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں 67 افراد جاں بحق ہوئے، مارچ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 106 تھی۔

بتایا گیا ہے کہ اپریل میں جاں بحق ہونے والوں میں 28 سکیورٹی اہلکار، 37 عام شہری اور امن کمیٹی کے دو ارکان شامل ہیں، اپریل میں 100 افراد مختلف دہشت گرد حملوں میں زخمی ہوئے۔

دہشت گرد حملوں میں زخمی ہونے والوں میں 54 عام شہری جبکہ 46 سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے