سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 72 پیسے پر بند ہوا، جبکہ اس سے قبل ڈالر 278 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں یہ معمولی کمی مارکیٹ میں طلب و رسد کے توازن اور درآمدی ادائیگیوں میں کمی کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو روپے کی قدر میں مزید استحکام آ سکتا ہے
