علامہ ناصر عباس نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطے کی تصدیق کر دی اور کہا کہ ملاقات میں لانگ مارچ، بانی پی ٹی آئی سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صحافی نے علامہ ناصر عباس سے سوال کیا کہ کیا اس ہفتے آپ کی محسن نقوی سے ملاقات ہوئی؟ جس پر راجہ عاصر عباس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بالکل ملاقات ہوئی ہے، جس دوران عمران خان کے معاملات اور لانگ مارچ سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی ۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات ان کی خواہش پر ہوئی، میں نے کسی سے درخواست نہیں کی تھی،وہ ملاقات کے لیے میرے گھر آئیں یا آفس ، میں خیرمقدم کرتا ہوں ،محسن نقوی ملاقات کے لئے میری رہائش گاہ پر آئے تھے،میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ہوں، محسن نقوی کی ملاقات غیر فطری نہیں ہے، یہ ملاقات غیر فطری ہے اور نہ ہی انہونی ،کوئی پراسرار بات نہیں،پی ٹی آئی کے مطالبات سب کے سامنے ہیں۔
